جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث چارملزمان گرفتار کرلئے گئے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے الگ الگ جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث چارملزمان گرفتار کرلئے تھانہ روات پولیس نے اسلحہ کی نوک پر لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2ملزمان 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلئے ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او کو بتایا کہ متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کرکے تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان صدام حسین اور سراج کو گرفتار کر لیاتھانہ واہ کینٹ پولیس نے بہوسے زیادتی کرنے والاملزم گرفتارکرلیا مدعیہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ایس پی پوٹھوہارڈویژن سید علی نے بتایاکہ اس کے سسر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایاٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کوبرئوے کارلاتے ہوئے ملزم ریاض کوٹریس کرکے گرفتار کرلیاتھانہ صادق آبادپولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال نے بتایاکہ ملزم راجہ اویس نے والدین کی عدم موجودگی میںگھر میں داخل ہوکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیاہے اورمتاثرہ لڑکی کامیڈیکل اورڈی این اے ٹیسٹ بھی کروالیاگیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن