کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج جمعرات13 فروری کو منعقد کی جارہی ہیں۔ جس میں آٹھ مختلف کیٹگری ٹگ آف وار، باسکٹ بال، آرچری، فٹسال، تھروبال،فٹبال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس کی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیئرمین وہاج حسین،کوآرڈینیٹر عمران علی ڈوگر کے مطابق اختتامی تقریب کو شایاں شان انداز میں منعقد کرانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ٹگ آف وار ایونٹ بوائز میں میزبان ویلز کالج نے ناصرہ اسکول کو مات دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہاج حسین اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز میں رانا لیاقت کالج نے پہلی، پی ای سی ایچ ایس اسکول نے دوسری اور ناصرہ اسکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔باسکٹ بال ایونٹ کا فائنل الفاء کالج نے نکسر کالج کو دو پوائنٹس کے فرق سے 28-26کے پوائنٹس اسکور سے ہراکر پہلی پوزیشن کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔آرچری کا فائنل ویلز کالج نے مجموعی طور پر805 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ناصرہ اسکول نے دوسری اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز تھروبال میں سی جی ایم اسکول نے ڈی ایچ اے فیز فور اسکول کو ہراکر پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی۔ حبیب اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹسال ایونٹ کی ٹرافی دی سٹی اسکول ڈی کے کیمپس نے ویٹرز اسکول کو پنالٹی ککس پر2-1سے قابو کرکے چیمپئن بن گئی۔ناکام سائیڈ کے مجتبیٰ آتھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔فٹبال میں کیڈر کالج نے الفاء کالج کو 3-1سے ہراکر ٹائٹل کو اپنے نام کیا۔ کرکٹ انڈر 17میں اواسیس انگلش اسکول نے کامران پبلک اسکول کو 11رنز سے اور انڈر19کا فائنل ویلز کالج نے ہیپی پیلس گرامر اسکول کو 9 وکٹوں سے ہراکر چیمپئن شپ کی ٹرافی کو اپنے شو کیس کی ذینت بنالیا۔ویمن کرکٹ میں پی ای سی ایچ ایس اسکول گرلز نے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کو20 رنز سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔ٹیبل ٹینس کا فائنل گرین آئس لینڈ نے جیتا۔تمام کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور سرٹفیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔