مری(نامہ نگار خصوصی) میونسپل کمیٹی مری کی عما رات کے قریب سے گزرنے والی اہم ترین شاہراہ شارٹ کٹ روڈ انتہائی خستہ حالی کے باعث کھنڈرا ت ز کا منظر پیش کررہی ہے۔ اس اہم ترین شاہراہ پر کمرشل ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی آبادی ہے جو سڑک کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کے باعث شد ید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں بارہامتعلقہ ذمہ دارا ن اور میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار کو اس مسئلے سے آ گاہ کیاگیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی اہلیان علاقہ نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطا لبہ ز کیا ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیرومرمت کیلئے فوری فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات کم ہوسکیں۔