فتح جنگ (نامہ نگار) اٹک پولیس کے اہلکار کی موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے خراب ٹرالر سے جا ٹکرائی جوا ن موقع پر ہی جاں بحق ،فتح جنگ شہر کا رہائشی تھانہ نیو ائیر پورٹ میں تعینات اٹک پولیس کا اہلکار محمد عثمان علی الصبح گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راولپنڈی روڈ پرشاہ پور ڈیم کے قریب سڑک پر کھڑے خراب ٹرالر سے جا ٹکرایا حادثہ اس قدر شد ید تھا کہ موٹر سائیکل سوار جوان عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا امدا د ی ٹیموں نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔