راول روڈ خطرناک موڑ پر حادثات سے بچنے کیلے اپنی مدد آپ کے تحت سائن لگا رہے ہیں، ظہیراحمداعوان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راول روڈ خطرناک موڑ پر حادثات سے بچنے کیلے اپنی مدد آپ کے تحت سائن لگا رہے ہیں تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں،سٹیزن پورٹل پر آر ڈی اے کو درخواستیں دی جس پرروایتی جواب آیا کہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں آ چکا ہے،فنڈز کی دستیابی کی صورت میں روڈ پر کام کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی ظہیراحمداعوان نے راول روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت سائن لگانے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کیا،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی وہ اپنے بچوں کو موٹرسائیکل دیتے ہوئے راول روڈ خطرناک موڑ کے حوالے سے احتیاطی و حفاظتی ہدایات ضرور کریں۔،عام شہری راول روڈ پر مری روڈ سے کارڈیالوجی ہسپتال کی طرف جاتے ہوئے اور کارڈیالوجی ہسپتال سے مری روڈ کی طرف جاتے ہوئے اپنی گاڑی موٹرسائیکل کی سپیڈ30,40سے زیادہ نہ رکھے اور انتہائی احتیاط سے اپنی گاڑی و موٹر سائیکل کو موڑیںتاکہ حادثے سے بچ سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں وہ ہنگامی و ایمرجنسی بنیادوں پر راول روڈ کو ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کریں

ای پیپر دی نیشن