نیٹونے عراق میں داعش کے خلاف جنگ اورمشرق وسطیٰ میں مزیدسیکیورٹی کی فراہمی کے لئے اپنی کارروائیاں پھرشروع کرنے کااعلان کیاہے۔برسلزمیں نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینزسٹالٹن برگ نے کہاکہ ادارے کے اراکین نے اپنی کارروائیاں بڑھانے پراتفاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی وزراء نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کاتربیتی مشن بڑھانے پراصولی اتفاق کیاہے۔نیٹو نے گزشتہ ماہ بغداد میں ایک ایرانی کمانڈر کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عراق میں اپنی کارروائیاں معطل کردی تھیں۔
نیٹوکاعراق میں داعش کیخلاف جنگ پھرشروع کرنے کااعلان
Feb 13, 2020 | 11:16