واٹس ایپ 2 ارب صارفین کے ساتھ مقبول ترین میسنجر بن گیا

فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 2 ارب صارفین کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا اور یوٹیوب کے برابر پہنچ گئی ہے۔
ایک بلاگ میں واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کو استعمال کرنے والے 2 ارب صارفین کی تعداد کا اعلان کیا گیا اور یہ ہدف اس نے 11 سال میں حاصل کیا۔کمپنی نے اس موقع پر دنیا بھر میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، حلانکہ بیشتر ممالک میں حکومتوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔بلاک میں لکھا گیا کہ ناقابل شکست ڈیجیٹل لاک سے واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی معلومات محفوظ رہتی ہے، ہیکرز اور جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ ملتا ہے۔
واٹس ایپ نے یہ سنگ میل سب سے کم وقت میں طے کیا ہے اور اس معاملے میں فیس بک اور یوٹیوب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واٹس ایپ کو سب سے پہلے 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2014 میں فیس بک نے اسے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔فروری 2016میں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی تھی جبکہ جولائی 2017 میں روزانہ ایک ارب صارفین اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کرنے لگے تھے۔ 2018 میں آخری بار جب واٹس ایپ صارفین کی تعداد ظاہر کی گئی تھی تو وہ ڈیڑھ ارب تھی اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں وہ فیس بک کو بھی اس حوالے سے پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن