سعودی عرب کے شہر عسیر میں ٹڈی دل سے بچاﺅ کے لیے سپرے کرنے والے ایک انجن کے چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 16 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد لاپتہ پائلٹ کو تلاش کیا۔ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کے علاقے النماص اور المجاردة کے درمیان واقع جنگلات میں پیش آیا۔عسیر گورنریٹ کے ترجمان محمد بن دوسری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ موسم خراب ہونے کے باعث پائلٹ کو تلاش کرنے میں کاقی وقت لگا تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔