خواتین گواہان نے ہاروی وائنسٹن پر لگے الزامات کو مسترد کردیا

 ہولی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک کی عدالت میں قائم کی گئی جیوری کے سامنے پیش ہونے والی 2 خواتین گواہان نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری کسی بھی کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات کے گواہوں کو پیش کیا گیا۔ اس سے قبل نیویارک کی عدالت کی جانب سے قائم کی گئی 12 رکنی جیوری میں ہاروی وائنسٹن پر ریپ، جنسی استحصال اور جرائم کے الزامات لگانے والی 6 خواتین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔جیوری کے سامنے دو خواتین ڈانس بار کی سابق ویٹر و ابھرتی ہوئی اداکارہ ڈان ڈننگ اور ماڈل و اداکارہ ترالے وولف 30 جنوری کو پیش ہوئی تھیں اور دونوں نے جیوری کو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔جیوری کے سامنے پیش ہونے والی تمام خواتین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار جنسی استحصال کا نشانہ بننے کے باوجود دوبارہ بھی ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کی تھیں۔تمام خواتین نے ہاروی وائنسٹن پر زبردستی کرنے، جنسی استحصال اور ریپ جیسے الزامات لگائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن