امریکی سینیٹروں نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انٹرنیٹ قدغنوں اور سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار امریکی سینیٹروں کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ سینٹروں نے بھارتی متنازعہ شہریت قانون اور بھارت میں ہونے والے مظاہروں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے علاوہ طبی سہولیات تک لوگوں کی رسائی ، کاروبار اور تعلیم جیسے حقوق سے محروم کر رکھا ہے ۔ سینٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایسے اقدامات کے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔سینٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے متنازعہ شہریت قانون سے اقلیتوں کے مذہبی جذبات کو ابھارا ہے اور اس کے بعد محض سیاسی مقاصد کے لئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انٹرنیٹ قدغنیں اور سیاسی گرفتاریاں باعث تشویش ہیں:امریکی سینٹرزکامائیک پومپیو کو خط
Feb 13, 2020 | 13:48