سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدید لہر ریاض، مکہ مکرمہ، جازان اور نجران میں گرد وغبار کے طوفان کا خدشہ ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ریاض میں سرد ترین تھی جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرات منفی جبکہ بعض منفی سے بھی نیچے گر گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شدید سردی پڑنے کا امکان کے جبکہ جمعہ کی رات سے سردی کی لہر سعودی عرب کی فضا سے نکلنا شروع ہو جائے گی۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جازان ریجن کی مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کی توقع ہے۔