ایم کیوایم رہنما خالدمقبول صدیقی نے استعفیٰ واپس لےلیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم رہنما خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم رہنما خالدمقبول صدیقی نے اپنا استعفی واپس لے لیاہے ۔12 جنوری کو خالد مقبول صدیقی نےاستعفی دے دیا تھا ۔ واضح رہے کہ رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا تھا ، تاہم ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد حکومتی وفد نے اگلے روز بہادر آباد مرکز جا کر ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کی ، مگرخالد مقبول نہ مانے اور کہا کہ کابینہ میں نہ بیٹھنے کے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں ،وعدوں کی تکمیل ہو گی تو ہم بھی خوش خبری سنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن