قومی اسمبلی نے آج ایک متفقہ قرار داد کی منظوری دی جس میں کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے مربوط کوششوں اور موثر پالیسی اپنانے پر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا ہے۔ قرارداد پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے پیش کی۔
قرارداد میں چین کے صدر Xi Jinping کی قیادت میں ووہان شہر میں پاکستانی شہریوں خصوصاً طالب علموں کو اپنے شہریوں کی طرح بہترین ممکنہ سہولتوں کی فراہمی پر چین کی کوششوں کو سراہا گیا۔قرارداد میں وائرس کے مکمل خاتمے اور انتہائی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے پرچین کی تعریف کی گئی۔
قرار داد میں کہاگیا کہ پاکستان صحت کی ہنگامی صورتحال کے اس مشکل موقع پر چین کے شانہ بشانہ ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مکمل تعاون کا اظہار کرتا ہے۔