افغانستان: شوہر کا قرض اداکرنے کیلئے حاملہ خاتون نے گردا بیچ دیا

Feb 13, 2021

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے ہرات میں حاملہ خاتون نے شوہر کا قرض ادا کرنے کیلئے اپنا ایک گردا بیچ دیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون خاورئی گل نے اپنے شوہر کا قرض ادا کرنے کیلئے اپنا ایک گردے بیچا ہے۔28 سالہ گل قریبی صوبہ فاریاب کی رہنے والی ہے، لیکن جنگ اور پر تشدد حالات کے باعث صوبہ ہرات میں پناہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پاس گردے بیچنے اور اپنے شوہر کے قرض ادا کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے جو طالبان کی تحویل میں تھا۔طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔خاورئی گل نے کہا ،جب میں نے اپنا گردے دینے کا فیصلہ کیا میں 50 دن کی حاملہ تھی میں نے ڈاکٹروں کو یہ نہیں بتایا کہ میں حاملہ ہوں،خون کا ٹیسٹ ہوئے اور ڈاکٹر نے بلایا  اور گردا نکال دیا۔خاورئی گل کے شوہر امرالدین نے بتایا ، "مجھے قرضوں کی وجہ سے ایک پہاڑ پر لے جایا گیا تھا ، تب میری بیوی کے پاس اپنا گردے بیچنے لقمان حکیم اسپتال جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ وزارت صحت عامہ نے کہا اعضاء کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے ، اور جو اسپتال غیر قانونی اعضا کی پیوند کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں