سینٹ انتخابات‘لاہور ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62،63پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سینٹ انتخابات میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسٹھ پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سینٹ کے انتخابات میں باسٹھ اور ترسٹھ پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہے۔اب تک ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلز کی نا دہندگان کی فہرستیں مرتب نہیں کی گئیں۔دوہری شہریت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیساتھ ساتھ عدالت سے سزا پانے والے افراد کی بھی کوئی فہرست نہیں ہے۔ریٹرنگ آفیسرز کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسٹھ پر عمل کرانے کیلئے فہرست فراہم کی جائیں۔فہرستوں کی فراہمی کے بغیر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ٹرسٹھ پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔ فہرست کی فراہمی کے بغیر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بے معنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن