پیرس (نوائے وقت رپورٹ) عالمی طاقتوں سے ہوئے جوہری معاہدے میں طے شدہ حد کی نئی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایران نے حال ہی میں یورینیم کی تیاری شروع کردی ہے جس پر روس اور فرانس نے ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مذکورہ معاہدے کو 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منسوخ کردیا تھا۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بتایا کہ ہم ان اقدامات اور وجوہات کی منطق سمجھتے ہیں جو ایران کے اس اقدام کی وجہ بنے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ذمہ دارانہ روش کو ظاہر کرنا ضروری ہے۔ فرانس نے ایران کو خبردار کیا ہے اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ بائیڈن اس کے معاملے کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔