اسلام آباد (عترت جعفری)سینیٹ کی نصف نشستوں پرانتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا پہلا روز مکمل ہوتے ہی الیکشن کا میدان سج گیا ہے ،آج دوسرا روزمکمل ہونے کے بعدتمام ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آ جائیں گے،پی ٹی آئی کی جانب سے جو نام سامنے آئے ان میں حسب توقع ٹینکوکریٹ کا پس منظر رکھنے والوں کی تعداد ذیادہ ہے ،جبکہ پی پی پی نے اپنے دیرینہ راہنمائوں کو نامزد کیا ہے ،ان میں سب سے دلچسپ نام سابق وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی کا ہے جوپنجاب کی بجائے اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے ،پی پی پی ان کے لئے پی ڈی ایم کی مکمل سپورٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہو چکی ہے ،پی پی پی اگر ان کو یقینی سینیٹر بنوانا چاہتی تو سندھ سے ٹکٹ دینا ممکن تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا ہے ،یوسف رضا گیلانی جو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں ان کے لئے اپنا ووٹ اسلام آباد میں درج کرانا دراصل پی پی پی کا ایک بڑا سیاسی داؤ ہے جو پی ٹی آئی کے لئے آزمائش کی گھڑی ثابت ہو سکتا ہے ،اپنے وسیع سیاسی تجربے،جوڑ توڑ کی صلاحیت اور پس منظر میں آصف علی زرداری کی موجودگی اسلام آبا کا یہ مقابلہ توجہ کا باعث بنے گا،ان کے مقابلہ میں پی تی اائی کے امیداوارموجود ہین جن میں سے ایک وزیر خزانہ ڈاکٹر ھفیظ شیک ہیں جو ان کے وزیر خزانہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں،یہ سابق باس اور سابق ماتحت کے درمیان جوڑ پرے گا ،پاکستان مسلم لیگ ن کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں ان کے جو نام سامنے آئے ہیں وہ تمام متحرک سیاسی شخصیات ہیں،اور میڈیا پر موجود رہتے ہیں ۔آج جب کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہو گا تو اس سے حتمی امیداواروں کا اندازہ کرنا ممکن ہو جائے گا ،جبکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مکمل اعلانات کو روکا ہے تکہ ٹیبل پر اتحادیوں کے ساتھ لین دین ہو سکے،فرحت اللہ بابر کو بھی کے پی کے سے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔