لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری علیم الدین ، قاری جمیل الرحمن، قاری عبدالعزیز ،حافظ محمداشرف گجر ، مولانا سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہو گا۔ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی بہودہ تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں۔ معاشرے کو بے راہروی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔
نسل نو کو بے راہروی ‘ بے مقصدیت سے بچا نا ہوگا:مولانا عزیزالرحمن
Feb 13, 2021