تائیکوانڈو ریفری ‘جیوریر کورس اور چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) تائیکوانڈو کراچی (ٹی کے)کے زیر اہتمام کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ 2021 کے پہلے روز سندھ تائیکوانڈو ریفری اینڈ جیوری سیمینار کورس کراچی کے ایم ایچ ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگیا۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر)وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ یہ ایونٹ کھلاڑیوں کی صلاحیت کو اجاگر اور ان کے اسکیل کو بڑھانے کا سبب بنے گامیں اس موقع پر منتظیمین کو اتنا اچھا ایونٹ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں اور ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ومثالی ہے میں کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحتوں میں اضافے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی عالمی مقابلوں کا حصہ بن سکیں اور دنیا بھر میں اپنے کھیل کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔     سیکریٹری پی ٹی ایف پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن مرتضی حسن بنگش اپنی ٹیم کے ہمراہ ایونٹ کی نگرانی کر رہے ہیں پہلے روزسیمینار میں کراچی کے 70 سے زائد نوجوان شریک ہوئے۔ سندھ کے صدرکامران قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر)وسیم احمد جنجوعہ جس طرح ہماری سندھ میں سرپرستی کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔  دوران کورس ٹیکنیکل ہیڈ کے فرائض سر انجام دینے والے محمد اسد نے کہا کہ کوچنگ کورس کرانے کا مقصد نوجونوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔  سیکریٹری کراچی خلدون راجہ کا کہنا تھا کہ کورس سے نوجوانوں کھلاڑیوں کو بین القوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں معاونت فراہم کرے گا 13 اور 14 فروری کو کیڈٹ جونیئر اور سینئر کے مقابلے ہونگے جس میں جونیئر کیٹگری  میں کراچی کے علاوہ سندھ کی مختلف ٹیمیں جبکہ سینیئرکیٹگری کے مقابلوں میں لاہور ملتا کوئٹہ پشاور اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آرگنائزنگ سکریٹری فراز عثمان نے بتایا کہ مرد اور خواتین دونوں ہی  چیمپین شپ میں حصہ لے رہے ہیں اس چیمپین شپ میں 400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن