بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل چھوٹے یونٹوں کے قیام میں مضمر ہے۔حکمران مسائل کے حل کے لئے اس بات کو سمجھیں اور بہاول پور صوبہ بحال کرنے کے علاوہ ملک میں جہاں جہاں نئے صوبوں کے قیام کی تحریکیں موجود ہیں ان کو صوبے بنا دیا جائے۔