کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں8کروڑ96لاکھ ڈالرکی کمی سے20ارب7کروڑ35لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب 16کروڑ 31 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر20ارب7کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہوگئے جن میں مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز گھٹ کر کر 12 ارب 94 کروڑ 91 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 75لاکھ ڈالرز کی کمی سے 7ارب 12کروڑ 44 لاکھ ڈالررہ گئے ۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے ۔
زرمبادلہ کے ذخائرمیں 8کروڑ96لاکھ ڈالرکی کمی
Feb 13, 2021