لودھراں(نامہ نگار)چک حسین آباد کے رہائشی ظفر حسین نے پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ104 کنال رقبہ جو کہ چک نمبر 15 فیض تحصیل و ضلع ملتان میں واقع ہے جس پر گذشتہ 30 سال سے مبینہ ملی بھگت سے بازثر افرادنے قبضہ کروایا ہوا ہے سائل نے قابضین کے خلاف مختلف اداروں میں درخواست گزاری جس پر اس کے حق میں فیصلہ ہوا اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں بھی پٹیشن دائر کی اب قابضین اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے تحفظ کی اپیل ہے کہ رقبہ واگزار کروا کر اسے انصاف فراہم کرایا جائے۔