پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے 20,20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کافی کمزور نظر آئی‘ محمد رضوان ہی چھائے رہے‘ انکی عمدہ سنچری کی بدولت پاکستان اچھا سکور بنانے میں کامیاب ہوا۔رضوان نے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار تو کیا ہی تھا مگر ورلڈ ریکارڈ بنانے کیساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی ریکارڈ بنا گئے یعنی تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنا گئے جو کہ بہت بڑا کارنامہ ہے‘ان سے پہلے احمد شہزاد نے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے عمدہ باولنگ سے دو اہم بیٹسمینوں کو نہ صرف آوٹ کیا بلکہ تیز سکور کو روکا جس سے مہمان ٹیم انڈر پریشر آ گئی‘ عبدالقادر کی یاد بھی اسکے فرزند عثمان قادر نے تازہ کر دی ۔ عبدالقادر کیساتھ گزرا 30 سال کا عرصہ بہت رلاتا رہا اور قادر کے کہے الفاظ یاد ہیں کہ عثمان میری کاپی ہے اور میرٹ پر قومی ٹیم میں آئیگااور میری طرح لوہا منوائے گا ۔ نئے ٹیلنٹ سے ابھی تک عثمان قادر کے اور کوئی کھلاڑی نظر نہیں آیا۔