افتخار ٹھاکر نے پروڈیوسرز کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کامیڈین افتخار ٹھاکر نے مبینہ جعلسازی پر مشتمل تشہیری مہم چلانے والے پروڈیوسرز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کچھ نام نہاد پروڈیوسرز میری تصویر لگا کر غلط تشہیر کر رہے ہیں۔حالانکہ میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں ڈرامہ کر رہا ہوں۔ میں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بیان جاری کر دیا ہے لیکن آئندہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میر ے نام پر میرے پرستاروں کو دھوکہ دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...