اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا سارا بیک گراؤنڈ جانتا ہوں‘ فیصلہ بھی لکھنے کے مرحلے میں تھا‘ یہ افسوسناک ہے۔ لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا۔ کیس چیف جسٹس اطہر من اﷲ کو بھیج رہا ہوں‘ چیف جسٹس ہی اس کیس پر سماعت کے لئے نئے بنچ کا فیصلہ کریں گے۔
اسددرانی کیس فیصلہ لکھنے کے مرحلہ میں تھا کچھ وجوہات بتانا نہیں چاہتا، جسٹس محسن : سماعت سے معذرت
Feb 13, 2021