کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے خلاف ایک اور دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزارکاکہناتھاکہ شام 6 بجے سے سڑک بند ہوتی ہے اہل علاقہ سخت اذیت سے دوچار ہیں جس پرجسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ فوڈ اسٹریٹ سیر و تفریح کیلئے ہے وہ بھی بند کرادو گے ؟؟ کراچی والوں کیلئے کوئی تفریح تو ہو لوگ کہاں جائیں گے؟ ایڈوکیٹ حاکم علی نے عدالت کوبتایاکہ سڑک کو غیرقانونی طریقے سے بند کیا جارہا ہے ، درخواست گزار نے کہاکہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کیلئے قانون کے مطابق کنورژن ضروری ہے ،عدالت نے چیف سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 9 مارچ تک جواب دینے کی ہدایت کردی