ڈپٹی کمشنر ذخیرہ اندوزوں کو جیل بھجوائیں: کمشنر ملتان

ملتان (خبرنگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گرانفروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اشیائے خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔ کمشنر ملتان نے ضلعی افسران کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ شہری قیمت پورٹل اور 0800-02345پر گرانفروشی بارے شکایت درج کروائیں  جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پرائس مجسٹریٹ و سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے گرانفروشوں پر 2 لاکھ  7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران2 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجا گیا جبکہ گرانفروشوں کو 2لاکھ93ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران 1323 دکانوں کی انسپکشن کی گئی جن میں سے 80 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن