جام پور( نمائندہ خصوصی) ضلع بھرمیں غیرمعیاری بلڈبنکوں کی بھرمارہوچکی ہے بلڈ ٹرانسفیوژن کے نام پرموذی امراض پھیلائے جارہے ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی اورسی سمیت دیگر مرض میں مبتلاافرادسے بھی خون لے کرفروخت کیا جارہاہے ‘شہری وسماجی حلقوں حیدر علی ، محمد اویس ، احمد علی ،احمد بخش، اللہ وسایا ، محمد یاسر ، محمد حسن ، محمد حسین ، تنویر ، غلام عباس و دیگرنے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت افسران کوغیرمعیاری بلڈبنکوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔