کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں نومبر 2019 میں ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دے دیا ،درخواست گزارکاکہناتھاکہ 2018 میں جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا تھا ،عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسنیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ درخواست اختر حسین،قادر بخش و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
2019میں ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت
Feb 13, 2021