جہلم، اساتذہ کی غیرضروری ڈیوٹیوں کے باعث بچے تعلیم سے محروم 

Feb 13, 2021

جہلم(نامہ نگار)ہائی سکول بدو کے کمپیوٹرٹیچرکوگزشتہ ایک ماہ سے اے سی جہلم نے اپنے دفترمیں ڈیوٹی دے رکھی ہے۔جبکہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سکول بندہونے کی وجہ سے پہلے ہی طلباء کی پڑھائی بہت زیادہ ضائع ہوچکی تھی۔سکول کھلتے ہی کمپیوٹرٹیچربلال احمد کواس غیرضروری ڈیوٹی پراے سی آفس بلالیاگیا۔اہل علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجہلم سے بھرپورمطالبہ کیاہے کہ کمپیوٹرٹیچرکوفوری طورپرسکول میں اپنی اصلی ذمہ داری پرواپس بھیجا جائے اوراے سی آفس کے کام اے سی آفس میں موجود افرادکریں۔اگردفترمیں سٹاف کی کمی ہے توپھرنیا عملہ بھرتی کیا جائے۔اساتذہ کوان غیرضروری ڈیوٹیوں میں الجھا کرطلباء وطالبات کی پڑھائی کومتاثرنہ کیا جائے۔

مزیدخبریں