یوم تجدیدعہد ، ملک بھر میں جلسوں،تنظیمی کنونشن اور کانفرنسوں کاانعقاد

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے37سال مکمل ہو نے پرتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے یوم تجدیدعہد کے سلسلہ میں ملک بھر میںجلسوں،تنظیمی کنونشن اور کانفرنسوں کاانعقادکیاگیا۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی کے زیراہتمام علی ہال میں نمائندہ تنظیمی اجتماع کی میزبانی کے فرائض سپیکر ٹی این ایف جے سید بوعلی مہدی نے سرانجام دیئے۔ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے تحریک ، مختارفورس  والنٹیئرز ، مختارآرگنائزیشن ، مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، ابراہیم سکائوٹس اوپن گروپ ، مختارجنریشن ، ام البنین ڈبلیوایف ، ماتمی عزاداروں کی جانب سے تجدیدعہداعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ  قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے بصیرت افروزقیادت کے ذریعے نہ صرف ملت جعفریہ کوہمیشہ سرخرو کیااور دین ووطن کیخلاف ہونیوالی ہرسازش کوناکام بنایا،تمام مملکتی اداروں پرمخصوص مسلک کی اجارہ داری ہے ،تمام باسیوں کے حقوق برابری کی سطح پراداکرکے ملک کو امن کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے ۔ چیف آف ابراہیم اسکائوٹس اوپن گروپ کاشف عباس کاظمی نے کہاکہ آقای موسوی کی قیادت میں اطاعت خالق اورخدمت مخلوق کے تحت تنظیمی سرگرمیاں جاری ہیں اورقائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پرکسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن