اسلام آباد(نا مہ نگار)انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پرآئی ایس او سر ٹیفیکیشن حاصل کر لی،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر محمود ملک نے آئی ایس او سرٹیفکیشن کو وزیرتعلیم اور سیکرٹری آئی بی سی سی کی آزادانہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی بی سی سی کے اختیار کردہ طریقہ کار اور خدمات کو بین الاقوامی معیار اور تمام پہلووں میں ساکھ کی قبولیت حاصل ہوگی،تفصیلات کے مطابق آئی ایس او 9001: 2015عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کے انتظام کا ایک ایسا معیار ہے جو بین الاقوامی ادارہ برائے معیار (آئی ایس او) کے ذریعہ تیار اور شائع کیا گیا ہے۔