طاہرمحمود اشرفی کی پشاور میں ڈاکٹر کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی /مشرق وسطی حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے پشاور میں ڈاکٹر کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی /مشرق وسطی حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت سے پشاور واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے کہہ دیا ہے۔مجرموں کو گرفتار کرلیا گیاہے، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی کو غیر مسلم پاکستانیوں کی جان و مال،عزت و آبرو سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...