کھیوڑہ (نامہ نگار) کھیوڑہ کے نواحی علاقہ میں ڈونڈوت سیمنٹ فیکٹری سے سینکڑوں برطرف ملازمین کا فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاج انتظامیہ نے گیٹ کو تالے لگا دیئے تحصیل پنڈدادنخان میں واقع ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں برطرف ملازمین کا فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع چکوال کی ایم پی اے مہوش سلطانہ نے شرکت کی اور یقین دہانی کرائی کے وہ ہر فورم پر مزدوروں کے ساتھ ہیںتحصیل بھر سے آئے مزدور رہنماوں کا کہنا تھا کہ مزدورں کی برطرفی قابل مذمت ہے حکومت کو چاہے کہ اس مسلہ پر فوری نوٹس لے مزدورں کی اس جہدوجد میں تمام لیبر یونینز انکا بھرپور ساتھ دیں گی ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کئی ماہ سے بند ھے اور نئی انتظامیہ نے سیکڑوں مزدورں کو برطرف کر دیا ھے سیکٹروں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ فیکٹری انتظامیہ نے مین گیٹ کو تالہ لگا دیا ھے سول انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی مزدروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسلہ کو فوری حل کروا کہ فیکٹری کو دوبارہ چلوایا جائے اور مزدوروں کے واجبات ادا کروائے جائیں.