حکومتی درخواست،نیپرا نے بھی بجلی1.95 روپے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

Feb 13, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری  خبر سامنے آگئی۔ بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی۔ وفاقی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیجی تھی۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

مزیدخبریں