خصوصی سیل قائم، نیب سے سزایافتہ کوئی شخص سینٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کا سزا یافتہ کوئی شخص سینٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سینٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کرینگے۔نیب سینٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کریگا جس کے بعدسینٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کریگا۔ 

ای پیپر دی نیشن