چکری(نامہ نگار) تھانہ چونترہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد عامر خان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن وامان کے قیام کے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ہی علاقے کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے جرم چھوٹا ہویا بڑا معاشر تی تضاد کا باعث بنتا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیںمیری تعیناتی کے اس ایریا میں مجھے بہت سارے چیلنجز کا بیک وقت سامنا ہے جن میں سرفہرست منشیات فروشی ہے اس دھندے میں ملوث کالی بھیڑوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی وضع کر لی ہے ا س کی روک تھام کے لئے اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کر رہا ہوںاپنی حدود میں متعین پولیس افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ ایسے افراد کی سفارش کرنے والے اور پشت پناہی کرنے والے بھی جرم میں اتنے ہی حصہ دار ہیں اگر ہم اختیارات کو جرائم کی روک تھام کے لئے بہترطریقے سے استعمال نہیں کریں گے تو ہمارے بچے اس سے نہیں بچ پائیں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو منشیات اور اسلحہ کے بجائے قلم پکڑا کر ان کا کردار واضح کرنا ہے میڈیا کاموثر کردار ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرسکتا ہے وہ بہترین کاکردگی اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے میں چھپی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی کر یں تاکہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاسکے تاکہ علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے اسے پرامن بنایا جاسکے.