راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مزدور رہنما احسن خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم عمران خان کو لئی ایکسپریس وے کی منظوری دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ذاتی دلچسپی لیکر لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے راولپنڈی کے شہریوں کے دیرینہ مسئلے لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام کی منظوری دی جس سے شہر میں ٹریفک کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے عوام کو ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لئی ایکسپریس وے پر کام شروع کروانے کی منظوری لینے پر ہم شیخ رشید کو لئی ایکسپریس وے کا کام شروع کروانے اور منظوری لینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی ذاتی کائوشوں سے لئی ایکسپریس وے کی تعمیر ممکن ہوئی جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کرنے والے سینکڑوں لوگوںکا فائدہ پہنے گا اور شہر میں ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی انہوںنے کہا کہ شیخ رشید نے شہر کے حلقہ میں ترقیاتی کام کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیمی ادارے بنا کر تعلیم کے حصول کو آسان کیا ہم شیخ راشد شفیق ایم این اے کو حلقہ میںریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر انکی خدمات کو سراہتے ہیں۔