آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد کی صوبائی وزیر قانون ملاقات

ملتان( نوائے وقت نیوز )  آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی قیادت میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں نائب صدر پنجاب عقیل عباسی، معاون خصوصی شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا، سردار حنیف عباسی، لاہور یونین کے صدر ملک امتیاز، سجاد کریم اور چوہدری مشتاق شامل تھے۔ اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے کہا کہ پنجاب بھر میں اخبار مارکیٹیں قائم کی جائیں تاکہ اخبار فروش باعزت روزگار کرسکیں۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے وفد کو یقین دلایا کہ انشا اللہ جلد ہی راولپنڈی اخبار مارکیٹ کا قیام ممکن بنایاجائے گا اور لاہور اور ملتان اخبار مارکیٹ کو اثر نو تعمیر کیاجائے گا۔ ٹکا خان عباسی کی دعوت پر صوبائی وزیر نے وعدہ کیا کہ بہت جلد اخبار فروش یونین ملتان کی تقریب حلف برداری میں شامل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن