لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے گاؤں باری شاہ میں رند برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 60 سالہ ضعیف شخص حاجی محمد انور کو شدید زخمی کردیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑگیا، ورثا کے مطابق ان کا اپنے ہی برادری سے پرانہ زمینی تنازعہ چل رہا ہے جس پر مخالفین نے حملہ کرکے محمد انور رند کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔
زمینی تنازعے پردوگروہوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
Feb 13, 2021