سعودی عرب میں طب نبوی کا طریقہ علاج، ایک ہزار افراد کو حجامہ کی تربیت

Feb 13, 2021 | 11:44

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے متبادل طب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں جدید طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ روایتی علاج کے طریقوں اور طب نبوی کے تحت حجامہ کی تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

سعودی قومی ادارے کے مطابق سال 2020ء کے دوران طبی عملے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت 944 افراد کو حجامہ "کیپنگ" کے طریقہ علاج کی تربیت دی گئی۔ حجامہ کی ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 391 ڈاکٹر، 286 فزیو تھراپسٹ،181 نرسیں اور 86 دیگر طبی شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کو ٹریننگ دی گئی۔

متبادل طب مرکز نےذرائع   کو بتایا کہ دوسرے طبی اداروں اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر سیاحتی علاج مرکز کے اہداف اور منصوبوں کا حصہ ہے۔ مرکز اس طریقہ علاج کو معیار سطح پر لے جانے اور قابل اعتماد متبادل طب کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس طریقہ علاج سے جسم میں موجود فاسد خون کو نکالنے لیے سوئی اور کیپنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متبادل طبی علاج کے طریقوں میں ایکیوپنکچر، آرتھوپیڈکس چیرو پریکٹک جس میں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو آرام پہنچایا جاتا ہے، جسمانی تھراپی، جڑی بوٹیوں کے علاج اور کپنگ جیسے علاج کے طریقے شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متبادل طب کے میدان میں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے سرمایہ کار سعودی عرب میں متبادل طب کے میدان میں سرمایہ کاری سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں