ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں ن لیگ کی پہچان منفی سیاست عروج پر، فردوس عاشق اعوان 

Feb 13, 2021 | 12:28

ویب ڈیسک

 معاونِ خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں ن لیگ کی پہچان منفی سیاست عروج پر، کبھی منشیات فروش عادی مجرموں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے تو کبھی وقوع پذیر ہی نہ ہونے والے واقعہ کو عطا تارڑ کی گرفتاری قرار دیکر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر پانے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کان کھول کر سن لے، عوام اور حکومت آپ کے ان روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی، ایسی بھونڈی حرکتوں سے یہ کرپٹ لیگ خود کو مزید ایکسپوز کریگی، اپوزیشن خصوصا ن لیگ خاطر جمع رکھے اور ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے.

مزیدخبریں