نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کی آفرز آتی رہتی ہیں لیکن فی الحال ان کی توجہ گلوکاری پر ہے اس لیے کوئی بھی آفر قابل عمل نہیں ہو سکتی۔ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ فلم طیفا انٹربل اور جوانی پھر نہیں آنی میں کام کرنے سے انکار کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اداکاری کبھی کروں گی ہی نہیں بس پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہو جاں پھر اداکاری بھی کر لوں گی۔آئمہ بیگ اپنے پرستاروں کی بہت شکر گزار ہیں، کہتی ہیں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔ ان کی محبت نے انہیں اعتماد دیا۔آئمہ بیگ کے مطابق ان کی خوش نصیبی اور اعزاز ہے کہ مایا علی، ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات جیسی اداکاراں کے لیے گانا گایا اور یہ سب ان کے گانے کے ساتھ انصاف بھی خوب کرتی ہیں۔آئمہ بیگ لائیو گانا پسند کرتی ہیں۔ ان کے لیے گانا جاب نہیں بلکہ ان کا شوق اور جنون ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تو اس کے گانے کا پوائنٹ ہی کیا ہے۔گلوکارہ کے مطابق وہ اردو انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں گانے کا بے حد شوق تھا۔ سکول سے واپس آنے کے بعد سارا دن کمرے میں بند ہو کر انگلش گانا گایا کرتی تھی، گھر میں کسی کو میرے گلوکاری کے ٹیلنٹ کے بارے میں نہیں پتہ تھا سوائے والدہ کے۔آئمہ بیگ نے کہا کہ انہوں نے سات سال کی عمر میں گانا شروع کیا، میوزک کی باقاعدہ تعلیم کسی سے حاصل نہیں کی۔
اردو، انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہوں،آئمہ بیگ
Feb 13, 2021 | 13:54