تھائی لینڈ کے 10 صوبوں میں لوگوں کو چینی ساختہ کوویڈ-19 کی ویکسین سائنوویک لگائی جائے گی۔وزیربرائے صحت عامہ کے معاون اور انسداد کرونا ویکسی نیشن کی حکومتی سب کمیٹی کے سربراہ سوپھون میکھاتھون کے مطابق رواں ماہ کے آخر سے اپریل تک جن افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ان میں طبی اور عوامی صحت کے شعبوں کے اہلکار،دائمی امراض میں مبتلا افراد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں۔سوپھون نے بتایا کہ 10 صوبوں میں سائنوویک ویکسین کی کل 20 لاکھ خوراکیں لوگوں کو لگائی جائیں گی جہاں گذشتہ سال دسمبرسے داخلی سطح پر وبا کے انتہائی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 10صوبوں میں سب سے زیادہ متاثرہ سموت سکھون کو8لاکھ 20ہزار خوراکیں، دارالحکومت بینکاک اور تاک کو بالترتیب 8لاکھ اور1لاکھ 60ہزار خوراکیں دی جائیں گی۔