عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےیورینیم کی پیداوار شروع کردی ہے ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےیورینیم کی پیداوار شروع کردی ہے جسے یورینیئم کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ایران کے روحانی رہنما آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران سے جوہری معاہدے کی دوبارہ پاسداری چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرنا ہوں گی۔ اس کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی روک دی تو پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔
ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی ہے، عالمی ایٹمی کمیشن
Feb 13, 2021 | 18:00