وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،
میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 4 بہادر جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2021
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔