وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔