اسٹاک مارکیٹ ، انڈیکس169 پوائنٹس ، سرمایہ 23 ارب بڑھ گیا 

Feb 13, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعدکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی رہی اور اس دران انڈیکس 637.84پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 468.12پوائنٹس لوز کر گیا،گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی سے کے ایس ای100انڈیکس 46468.26پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45728.88 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 169.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45909.65 پوائنٹس سے بڑھ کر46079.37پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31433.09پوائنٹس سے بڑھ کر31589.92 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب48 کروڑ75لاکھ58 ہزار992روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب5 1 ارب 88 کروڑ1لاکھ 65ہزار502 روپے سے بڑھ کر 78کھرب 75ارب36 کروڑ 77لاکھ 24ہزار 494روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ9ارب روپے مالیت کے28کروڑ59لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم از کم6ارب روپے مالیت کے 15کروڑ1لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1819کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے775کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،931میں کمی اور113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں