محمد نواز کے PSL سے باہرہونے سے سرفراز احمد شدید افسردہ

لاہور(یواین پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم آل رائونڈر محمد نواز پائوں کی انجری کے سبب پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں جس پر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید افسردہ ہوگئے ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد نواز نے کہا کہ ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورانِ پی ایس ایل اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔محمد نواز نے کہا کہ ’اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ’نہ جا یار‘ اور ساتھ ہی رونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔سرفراز احمد نے محمد نواز کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔واضح رہے کہ محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پائوں میں انجری ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن