معاشی درست مہنگائی امپورٹڈآمدن بڑھاکر حل نکالیں گے:وزیر خزانہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ہمارے پاس ڈیٹا آ گیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے پاس جائیں گے تاجروں کی شکایات کا نوٹس لے لیا شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا چاہئے مستحکم گروتھ ہو گی تو نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس  کا نظام دینا چاہئے پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان فائدہ اٹھا رہے ہیں 16 فروری سے کامیاب پاکستان پروگرام شروع ہو گا چھوٹے تاجروں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کر رہے ہیں مہنگائی امپورٹڈ ہے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم آپ کی آمدن بڑھا کر مہنگائی کا حل نکالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن